Reflection
روشنی کی شعاعوں کا کسی چیز سے ٹکرانے کے بعد عمودی سمت میں مڑ جانا انعطاف کہلاتا ہے۔
Refraction
روشنی کا ایک میڈیم سے گزرنے کے بعد رخ تبدیل کرنا انعکاس کہلاتا ہے۔
Lens
لینز (شیشہ) کیسے کام کرتا ہے؟
لینز ایک ایسا شفاف عدسہ ہے جو کسی امیج (عکس) کو عدسہ سے کچھ فاصلے پر ایک مخصوص نقطہ پر مرکوز کرتا ہے۔ عدسے کا فوکس پوائنٹ کا تعین اس لئے ضروری ہے کہ ہمیں یہ یقین رہے کہ مطلوبہ فوکل پوائنٹ پر امیج کی شبیہہ بن رہی ہے۔
کچھ لوگوں کی آنکھوں کا فوکل پوائنٹ کم یا زیادہ ہو سکتا ہے جسکی وجہ سے امیج مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر پاتا اس کے سدِباب کیلئے لینز استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کیلئے آنکھ کے آگے ایک خاص پاور کا عدسہ رکھا جاتا ہے تاکہ ریٹینا پر جو امیج آنکھ نہیں بنا پا رہی عدسہ یعنی لینز اس کام کو سرانجام دے۔
عدسہ کے ذریعے امیج کی شعاعوں کو ریٹینا پر ایک مخصوص مطلوبہ نقطہ پر مرکوز کرنے کے عمل کو ریفریکشن کہا جاتا ہے۔
ایک لینز کتنی ریفریکشن پروڈیوس کر رہا ہے کا تعین اس کی ریفریکٹنگ پاور سے ہوتا ہے ریفریکٹنگ پاور جتنی زیادہ کرتے جائیں گے نقطہ ارتقاز یا فوکس پوائنٹ اتنا ہی قریب ہوتا جائے گا۔
Diopter
لینز کی پاور کو ماپنے کا یونٹ یعنی اکائی ڈائیوپٹر کہلاتی ہے جس طرح فاصلے کو مائلز اور گرمی کو فارن ہائیٹ میں ماپا جاتا ہے ڈائوپٹر کو "D" علامت کے طور لکھتے ہیں۔ جتنی زیادہ لینز کی پاور ہوگی اتنی ہی زیادہ ریفریکشن بڑھتی جائے گی اور اسکا فوکل امیج قریب ہوتا جائے گا۔ اس ریلیشن کیلئے تصویر میں دیاگیا فارمولا استعمال کیا جاتاہے فارمولے میں F لینز کا ڈائیوپٹر اور d فوکل پوائینٹ کا ڈسٹینس ہے۔
F=1/d
پس جتنی زیادہ لینز کی پاور ہو گی اتنا ہی فوکل لینگتھ کم ہوتی جائے گی۔
عدسوں کی دو اقسام ہیں
Convex Lens محدب عدسہ
ایک شفاف آپٹیکل آلہ جس میں منتقل شدہ روشنی کو خاص نقطہ پر مرکوز یا جدا کر کے امیج حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ محدب عدسہ روشنی کو اندرانی سمت مورتا ہے، جس میں نتیجہ میں امیج بڑا یا قریب کے دکھائی دیتا ہے
محدب عدسہ درمیان سے موٹا اور کناروں سے پتلا ہوتا ہے اس کے لئے مثبت (+) علامت استعمال کی جاتی ہے۔ یہ روشنی کی شعاعوں کو خاص نقطہ پر مرکوز (ملاتے) ہیں۔
Concave lens مقعر عدسہ
مقعر عدسے درمیان سے پتلے اور کناروں سے موٹے ہوتے ہیں یہ شعاعوں کو پھیلانے کا کام دیتے ہیں۔
خاکوں میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ مقعر و محدب عدسے روشنی کی ڈائریکشن کو تبدیل کرتے ہیں




No comments:
Post a Comment