Sunday, June 3, 2018

Basic Opticians Guide in Urdu part 3

Corrective Lens
 کوریکیٹو لینز روشنی کو ریٹینا پر آسانی سے فوکس کرنے کیلئے بنائے جاتے ہیں۔
یہ لینز روشنی کی شعاعوں کے رخ  کو آنکھ میں داخل ہونے سے پہلے آنکھ کی مطلوبہ کنڈیشن کے مطابق تبدیل کر دیتے ہیں۔

ہماری پریسکرپشن (نسخہ) کی بنیاد ایسے زاویہ پر ہے جس پر روشنی کی شعاعوں کو ایک خاص رخ پر موڑا جا سکے۔ ایک خاص رخ پر شعاع کے ارتکاز کو ڈائیوپٹر میں ماپا جاتا ہے۔

جتنا زیادہ انعکاس مقصود ہوگا اتنی ہی پریسکرپشن میں نمبر بڑھتا جائے گا اور لینز کی موٹائی بڑھے گی۔ اس کو پلس اور مائینس لینز میں کلاسیفائی کیا جاتا ہے۔ انسانی آنکھ میں آپٹیکل  پاور تقریباً ساٹھ ڈائیوپٹر ہوتی ہے۔ 
جس میں سے دو تہائی ریفریکٹو پاور کورنیا 
 اور تقریباً ایک تہائی اس میں موجود کرسٹل لائن لینز کی ہوتی ہے۔ پس انسانی آنکھ میں ریفریکٹو پاور کیمجموعی تعداد تقریباً ساٹھ ڈائیوپٹر ہوتی ہے۔  مثال کے طور پر ایک 5 ڈائیوپٹر کے مائیوپک (نیئر سائیٹڈ)  شخص کے لئے پریسکرپشن 5.00- ہوگی۔





Corrective lens کوریکٹو لینز کی اقسام 


 (a) Spherical lenses:
تمام اسفیریکل لینزز کا کرویچر ہر ایک قطب (meridian) پر ایک سا ہوتا ہے اسفیریکل لینز دو طرح کے ہوتے ہیں۔




(i) Convex, (+) 
محدب عدسے کنطرجنٹ (شعاعوں کو ایک خاص نقطہ پر ارتکاز کرنا) ہوتے ہیں ہائیپروپیا , پریس بائئیوپیا اور افاکیا کی درستگی کیلئے استعمال ہوتےہیں یہ لینز امیج کو بڑا کر دیتے ہیں۔



(ii) Concave, (-) 
مقعر عدسے ڈائیورجنٹ یعنی روشنی کی شعاعوں کو پھیلاتے ہیں یہ مائیوپیا (امیج کا ریٹینا سے آگے بننا) کی اصلاح کرتے ہیں ۔ یہ امیج کے سائز کو چھوٹا کرتے ہیں۔



(b) Cylindrical or toric lenses:
ایک  میریڈین (قطر) کا کرویچر باقی سب سے زیادہ ہوتا ہے اسٹگماٹزم () کی  درستگی کیلئے استعمال ہوتے ہی 




(c) Prisms:
پرزم ایک نظری آلہ ہے جو دو ریفریکٹنگ سطحوں پر مشتمل ہے جو ایک دوسرے کی طرف مائل ہیں۔ 
اس کی ایک ایپیکس اور ایک بیس ہوتی ہے۔
 یہ اس کی ایپیکس کا رخ اسکی بیس کی طرف ہوتا ہے، جسے ایک پرزم کے ذریعہ دیکھا جاتا ہے، جو کہ نگاہ کو پرزم کی طرف موڑ دیتا ہے یہ چیزوں کے سائز کو تبدیل نہیں کرتا بلکہ ان کی جگہ کا تبدیل کرتا ہے۔ پرزم سٹرابزمس (بصارتی نقص) کی اصلاح کرنے کیلئے مستعمل ہیں




نظر کے عام نقائص اور ان کی کوریکشن



Nearsightedness (Myopia)

 نئیرسائیٹڈ یا مائوپیا والے افراد دور کی اشیاء کو دیکھنے سے قاصر ہوتے ہیں، حالانکہ وہ قریبی اشیاء کو واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں۔  کارنیا کی شیپ میں کرویچر کے بڑھنے کی وجہ سے، ریٹنا پر امیج شارٹ بنتا ہے۔ میوپیا ایک بہت عام بصارتی نقص ہے اور آنکھوں کے چشموں، کونٹیکٹ لینز، یا سرجری کے ساتھ آسانی سے درست کیا جاتا ہے.


Farsightedness - Hyperopia
مائییوپیا کے برعکس ہائیپروپک افراد نزدیک امیج صحیح نہیں دیکھ پاتے ۔ چونکہ عکس ریٹینا کے پیچھے بن رہا ہوتا ہے اس لئے  فاصلہ کم کرنے کیلئے محدب عدسہ (کنویکس لینز) استعمال کیا جاتا ہے۔ تاکہ عکس (امیج) ریٹینا پہ صحیح جگہ پر حاصل کیا جا سکے۔





Astigmatism - 
اس کنڈیشن میں عکس (امیج) آڑھا ترچھا ہونے کی وجہ سے  سائیلنڈر لینز استعمال کیا جاتا ہے تا کہ عکس ریٹینا پر مختلف اطراف کے بجائے ایک جگہ پر حاصل کیا جا سکے۔



Presbyopia - 
عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ آنکھ میں موجود لینز کی لچک کی صلاحیت کے بتریج کم ہونے سے نزدیک کی چیزیں دیکھنے میں مشکل پیش آنے لگتی ہے. اس حالت کی درستگی کیلئے ملٹی فکل لینز اسمال کرتے ہیں۔


Strabismus (Crossed Eyes)
اسٹرابزمس ایسی حالت ہے جہاں آنکھیں مختلف اطراف میں دیکھ رہی ہوتی ہیں۔  ایک آنکھ کا رخ دوسری آنکھ سے کہیں زیادہ مختلف ہوسکتا ہے جسکی وجہ سے اسکونٹ کی کیفیت پیدہ ہو جاتی ہے۔  اس خرابی کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کو ایک آنکھ (ایمبلائیوپیا) میں نقطہ نظر کو کم کر کے درست کیا جا سکتا ہے. سٹرابزمس کے علاج میں ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق، آنکھوں کی ایکسرسائز، اور ممکنہ طور پر سرجری اور آنکھ کے پیچز کا استعمال بھی کیا جاتا ہے



No comments:

Post a Comment

Basic Opticians Guide in Urdu part 3

Corrective Lens  کوریکیٹو لینز روشنی کو ریٹینا پر آسانی سے فوکس کرنے کیلئے بنائے جاتے ہیں۔ یہ لینز روشنی کی شعاعوں کے رخ  کو آنکھ می...